ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : او سی مٹکہ اڈوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

بھٹکل : او سی مٹکہ اڈوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

Tue, 31 Aug 2021 13:43:35    S.O. News Service

بھٹکل 31/ اگست (ایس او نیوز) شہر کے شمس الدین سرکل ، اولڈ بس اسٹینڈ سمیت جملہ پانچ مقامات پر او سی مٹکہ کے ذریعے جوئے بازی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ  ان کے قبضے سے 13,800 روپے نقدی بھی ضبط کرلی ۔

    پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کے  نام لوکیش گنپتی نائک، کرشنا جٹیا نائک، رتناکر رام کرشنا شیٹی، سنجے منجو ناتھ نائک، منجو ناتھ جٹیا نائک، وشوا ناتھ گوئیدپا نائک، ونود مہابلیشور شیٹی، نگراج نارائن نائک، رمیش سنتمّا دیواڈیگا،ستیش ناگپا نائک، پرشوتم عرف راجو شیورام نائک ہیں۔

    مٹکہ جوئے بازی کے خلاف مہم سرکل انسپکٹر دیواکر پی ایم کی نگرانی میں پی ایس آئی کلکنڈی اور پی ایس آئی بھرت کی ٹیم نے انجام دی ۔


Share: